نوابشاہ ( بیورو رپورٹ) سابق صدر ، ممبر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نوابشاہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے نواب شاہ ائیرپورٹ پہنچے جہاں اعلیٰ حکام سمیت پارٹی کے رہنماؤں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا سخت سیکورٹی میں آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے حلقہ این اے 213 کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے اس موقع پر زرداری ہاؤس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔