• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مغل دور کی تاریخی عمارت علی مردان خان ویلاز کا افتتاح

پشاور(وقائع نگار) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے پشاور میں قائم مغل دور میں بنائے گئے تاریخی عمارت علی مردان خان ویلاز کی تزئین نو اور محفوظ بنانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کیاکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ مہمان خصوصی تھے ، علی مردان ویلا کی مرمت و بحالی پر 57 ملین کی لاگت آئی، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر آثارقدیمہ خیبرپختونخوا نے انہیں منصوبے اور عمارت کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی، علی مردان ویلا 11 کور آرمی ہیڈ کوارٹر کے اندر واقع ہے، تقریب میں محکمہ آرکیا لوجی کے اعلی حکام بھی شریک تھے،محکمہ آرکیاکوجی کے مطابق یہ عمارت مغل دور حکومت میں علی مردان خان نے 17 ویں صدی میں بنایا تھاجسکی حالت ناگفتہ بہہ ہونے پر محکمہ آرکیا لوجی نے پاک فوج کے تعاون سے 2015 میں اسکی تعمیر نو اور تزئین آرائش شروع کی۔ تاریخی عمارت علی مردان خان کے بعد سکھ دور حکومت میں فرانسیسی نژاد جنرل کلاوڈ آگسٹ نے اس عمارت کو اپنا مسکن بنایا اور 1827 سے 1843 تک یہاں قیام پذیر رہے اسکے بعد 1847 میں لیفنٹنٹ جنرل سر جارج لاورنس جو پشاور کے پہلے ڈپٹی کمشنر تھے نے اس عمارت کو سرکاری طور پر رہائش گاہ میں تبدیل کرکے اپنے خاندان کیساتھ مستقل سکونت اختیار کی بعد میں لیفٹننٹ جنرل ہیری بٹ بھی اس تاریخی عمارت میں رہے اسکے علاوہ یہ عمارت ریکارڈ روم کے طور پر بھی زیر استعمال رہا ہے۔
تازہ ترین