• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کی موجودگی میں سول لباس افراد کھلے عام اسلحہ لے کر پھرتے رہے

لاہور(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی موجودگی میں سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے کھلے عام اسلحہ لے کر پھرتے رہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لےتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اتوار کو سمن آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سوریج سسٹم منصوبے کا افتتا ح کرنے پہنچے تو وہاں موجود لوگ سر عام اسلحے کی نمائش کرتے رہے جبکہ وزےر اعلی پنجاب نے اس کا نوٹس لےتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ اسلحے کی نمائش کر نے والے افراد کے حوالے سے میڈ یا کے نمائندوں نے ایاز صادق سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میرا اسلحے سے کوئی تعلق نہیں ،ان لوگوں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ کون تھے ‘اسلحے کی نمائش جہاں بھی ہو گی اس کی مخالفت کی جائے گی۔
تازہ ترین