• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’زیرو‘ کے ٹریلر نے کئی ریکارڈ توڑ دیئے


شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

آنند رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو دو نومبر کو ریلیز کیا گیا جس کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 3 منٹ اور 14 سیکنڈ کے اس ٹریلر کو محض دو دن میں اب تک شائقین کی جانب سے 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں جبکہ سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ کترینہ کی شاہ رخ کے ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلم 'جب تک ہے جان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

فلم 21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین