• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہ رخ کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کیلئے ’زیرو‘ تحفہ


بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ پر مداحوں کو فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا تحفہ دیا ہے۔

بالی ووڈ میں بادشاہ کے نام سے شہرت پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور کافی عرصے سے وہ کوئی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کو ان کے فلمی کیرئیر میں کافی اہمیت دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا میں آج کل ان کی نئی فلم کے چرچے ہیں جس کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

شاہ رخ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بالی وڈ اسٹارز، کرکٹرز اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی۔

عامر خان نے بھی اس موقع پر شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خاص تحفہ دیا اور اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا۔

View this post on Instagram

ज़ीरो trailer launch आज

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on


فلم ’زیرو‘ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں جبکہ سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ کترینہ کی شاہ رخ کے ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلم 'جب تک ہے جان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

فلم رواں برس کے اختتام پر 21 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین