• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجاہت علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت رائل ایف سی نے لیژر لیگس سیزن فور میں ایف سی چیمپئن کو باآسانی صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔ وجاہت علی نے دو گول کئے۔

حیدرآباد میں لیژرلیگس سیزن IVکا واپڈا اسٹیڈیم میں آغاز ہوا۔ 8ٹیموں پر مشتمل پریمئر ڈویژن کے دیگر میچوں میں ایونجرز ایف سی نے ٹائیٹن ایف سی کو ایک صفر سے شکست دی۔ ایف سی تھنڈربولٹس اور ریئل اسٹرائیکرز اور آخری میچ میورک ایف سی اور فنیشرز ایف سی کے درمیان برابر رہا۔

قبل ازیں ڈائریکٹر اسپورٹس، سندھ یونیورسٹی اجود بھٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو رسمی کک لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ مہمان خصوصی نے افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب میں لیثررلیگس سے اظہار تشکر کیا کہ حیدر آباد میں ان کی وساطت سے فٹبال کی صحت مند سرگریوں کا آغاز ہوا ہے اور یہاں اسمال سائیڈڈ فٹبال کو دیگر شہروں کی طرح فروغ حاصل ہوگا۔بحیثیت نمائندہ سندھ یونیورسٹی اجود بھٹی نے لیثررلیگس کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمال سائیڈڈ فٹبال کی حیدرآباد میں فروغ دینے کیلئے ایک مفاہمتی یاداشت اتفاق رائے سے سائن کئے جانے پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین