• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 9 نومبر کو طلب کر لیا

لاہور(خبرنگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 9 نومبر کو طلب کر لیا،انتظامی کمیٹی میں ضلعی عدلیہ کے ججز کی ترقیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا،عدالتی اہلکاروں کی جانب سے نبیلہ نامی بیوہ خاتون کے پیسوں کی خور د برد کا معاملہ بھی انتظامی کمیٹی میں زیر غورآئے گا،سپریم کورٹ کے حکم پر اس حوالے سے 7ججز کے خلاف ہونے والی انکوائری رپورٹ بھی انتظامی کمیٹی میں پیش ہو گی ،عدالت عظمی ٰنے اس معاملے پر متاثرہ خاتون کو 1کروڑ 30لاکھ روپے کی خورد برد ہونے والی رقم ادا کرنے کا حکم دے رکھا ہے،انتظامی کمیٹی میں معطلی کا سامنا کرنے والی ججز کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
تازہ ترین