• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈکے معروف اداکار ریتیش دشموک نے کنگ شاہ رخ خان کے لیے قربانی دیتے ہوئے اپنی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کو بدل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ریتیش دشموک کی نئی فلم ’مولی‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ایک ہی دن 21 دسمبر کو ریلیز ہورہی تھیں جس کے بعد شاہ رخ نے ریتیش سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دیں۔

اداکار ریتیش دشموک نے کنگ خان کی درخواست کو مانتے ہوئے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا جس پر بالی ووڈ کے بادشاہ نےسوشل میڈیا پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے ریتیش کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا کہ ’جب چھوٹا بڑا ہوجاتا ہے۔ آپ کی محبت اور احترام کا بہت شکریہ جو آپ نے آج دیکھایا‘۔

انہوں نےمزید لکھا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ آپ نےاپنی ضرورت سے زیادہ میرے احترام کو عزت دی۔‘

ریتیش دشموک کی فلم مولی، سال 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک باسٹر فلم ’لائی بھاری‘ کا سیکوئل ہےجبکہ ریتیش اس سے قبل فلم ’ہائوس فل، ہائوس فل 3، مستی، گرینڈ مستی، گریٹ گرینڈ مستی، دھمال، الہ دین اور تیرے نال لو ہوگیا وغیرہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین