• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسکواش ،فرحان زمان کا سفر سیمی فائنل میں ختم

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ ڈیکلن جیمز اور لیو اے یو نے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی پالی۔ فائنل بدھ کو ہوگا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے ایک گھنٹے کی سخت مزاحمت کے بعد ہمت ہار گئے۔ کوئٹہ میں چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز نے دلچسپ مقابلے کے بعدملائیشیا کے نافزوان عدنان کو 5/11، 11/4، 8/11، 11/5 اور 11/13 سے زیر کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرحان محبوب نے اور ہانگ کانگ کے لیو اے یو کے درمیان مقابلہ شائقین کی بھرپور دلچسپی کی سبب بنا۔ لیو نے پہلا سیٹ 5/11 اور دوسرا سیٹ 5/11 سے جیت لیکن اس کے بعد فرحان محبوب نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس 12/10 اور 11/8 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ پانچوں سیٹ میں لیو نے6/11 سے فتح اپنے نام کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین