• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری ڈور ٹو ڈور صفائی مہم کو کامیاب بنائیں،مئیر کوئٹہ

کوئٹہ(آئی این پی)میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نالیوں ،سڑکوں پرکچرہ پھینکنے کی بجائے کچرہ دان یاگھر کے سامنے رکھیں تاکہ میٹروپولٹین کا عملہ اٹھاسکیں اس سے نہ صرف شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئیگی بلکہ شہر کی پرانی خوبصورتی بھی بحال ہوجائے گی،ڈور ٹو ڈور صفائی مہم شہر کے35حلقوں میں عارضی طورپر شروع کی گئی ہے جنہیں جلد پورے کوئٹہ تک پھیلادیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے زو ن ون میں ڈور ٹو ڈور کچرا اکٹھاکرنے کی صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈور ٹوڈور صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے جس کے لئے ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی ہے اگر یہ بڑھا دی جائے تو ہم شہر میں جگہ جگہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کرسکتے ہیں ،زون ون کے مختلف علاقوں بلوچی اسٹریٹ میکانگی روڈ پٹیل روڈ سمیت اندرونی گلیوں میں چھوٹی بڑی 80کے قریب گاڑیوں کی مدد سے گھر گھر جاکر عملہ کچرا اکٹھاکررہا ہے جس کا مقصد ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے جو اپنے اپنے گھروں سے کچرا اٹھا کر یا کچرے والے گند اکٹھا کر کے گلی محلوں میں پھینک دیتے ہیں۔
تازہ ترین