• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت پر غیر ت ہمارے ایما ن کا حصہ ہے،سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے تحریک حرمت رسول ﷺشروع کردی ہے جس میں چترال سے لے کر کراچی تک عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ناموس رسالت پر غیر ت ہمارے ایما ن کا حصہ ہے۔ملک کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو خود شان مصطفیٰﷺ کے علمبردار ہوں۔حکمران معیشت کی بہتری اور خوشحالی کی باتیں اور اعلانات بہت کرتے ہیں مگر عملاً کچھ کرنے کو تیار نہیں۔حکمرانوں کو ادھر ادھر دیکھنے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے اللہ کے در پر جھکنا چاہئے تھا۔ نئے پاکستان میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ نیا اور بڑاکشکول لے کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھیک مانگنے جارہے ہیں۔وہ بونیر میں نو منتخب امیرجماعت اسلامی ضلع بونیرمحمد حلیم باچا کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے نومنتخب امیر ضلع محمد حلیم باچا سے حلف لیا ۔دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے آج دوبارہ اکوڑہ خٹک جا کر مولانا حامد الحق سے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تعزیت اور مولانا سمیع الحق کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
تازہ ترین