کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کو چ توقیر ڈار نے بدھ کی شام پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں کھلاڑیوں اور فیڈریشن کی مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں شر کت کے لئے پی سی بی سے مالی مدد کی درخواست کی تھی۔ البتہ پی سی بی کی جانب سے فوری طور پر اس متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ تاہم کہا کہ وہ جمعرات کو وزیر اعظم سے ملاقات کر کے انہیں ہاکی فیڈریشن کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔ احسان مانی نے تجویز دی کہ حکومت قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شر کت، کھلاڑیوں کے مالی مسائل اور دیگر اخراجات کے حوالے سے تمام انتظامات خود کرے۔