دادو میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر حادثے میں جاں بحق 8 میں سے 7 افراد کی لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کےحوالے کر دی گئی ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی، حادثے میں خاتون سمیت 8 افرادجاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے، ٹریلر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دادو کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ نے آگے جانے والے ٹریلر کو ٹکر مار دی تھی۔
علاقہ ایس ایس پی پرویز عمرانی کے مطابق 7لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون کی لاش شناخت کے لیے سول اسپتال دادو منتقل کر دی گئی ہے۔
حادثے کے 14 زخمی مسافر لاڑکانہ اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی آ رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آگیا، پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔