• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مداح کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا ۔مداحوں کی جانب سے بھارتی کپتان کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

بھارتی کپتان کوہلی کے بیان پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ،کسی نے لکھا،کوہلی انگریزوں کا کھیل کرکٹ چھوڑ کربھارت کا قومی کھیل ہاکی اور کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟۔

ایک مداح نے لکھا کہ کوہلی چاہتے ہیں کہ جو بھارتی کرکٹ فینز انہیں پسند نہیں کرتے وہ ملک چھوڑ دیں،ایک ایسے شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جو مودی کا حامی ہو۔

ویرات کوہلی پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کسی نے کہا ، کہ اٹلی جا کر شادی کیوں کی ،اگر بھارت میں شادی کرتے ہوئے شرم آ رہی تھی تو انہیں بھی بھارت چھوڑ دینا چاہیے۔

بھارتی مداحوں نے صرف یہیں پر ہی بس نہیں کیا بلکہ بین الاقوامی برانڈز سے لیکر ان کے اشتہارات تک پر بھی سوالات اٹھادیئے۔

تازہ ترین