• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 5 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

امریکا کی براؤن یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد دہشت گردی کےخلاف امریکی جنگ میں اب تک پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مصنف نیٹا کراو فورڈ کے مطابق ہلاکتیں پاکستان، افغانستان اور عراق میں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں لگ بھگ 182272 سے 204575 کے درمیان عام شہری ہلاک ہوئے اور افغانستان میں 38480، جبکہ پاکستان میں 23372 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان میں 70000 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں 65000 پاکستانی، 147000 افغانی اور 268000 عراقی ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیٹا کراو فورڈ کے مطابق ہلاک افراد کی اصل تعداد شاید کبھی سامنے نہ آسکے لیکن اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار سے 5 لاکھ 7 ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد قرار دئیے گئے بہت سے لوگ عام شہری بھی ہوسکتے ہیں، اس میں پولیس، سیکورٹی فورسز، عام شہری، اتحادی فوج اور شدت پسند شامل ہیں۔

تازہ ترین