• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں رہنا ہے تو میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل پانچویں ون ڈے سیریز میں شکست سے بچنے کے لئے ایک مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔

گرین شرٹس کیلئے کیویز کی فتوحات کا تسلسل روکنا بڑا چیلنج ہے، 7 سال سے پاکستان ، نیوزی لینڈ سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔

کیویز کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ نیوزی لیند کمزور حریف نہیں ، نئی گیند پر پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی خامی کھل کر سامنے آئی ہے، ورلڈ کپ دور نہیں ہےاس لئے کوشش کریں گے کہ جلد اس خامی پر قابو پالیں گے۔

ذرائع کے مطابق آج کے میچ میں عماد وسیم کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔

دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن پر امید ہے کہ وہ آج کا میچ جیت کر سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین