• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھجور سے بنے پکوان....لذت اور افادیت میں لاجواب

ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجور جیسا لذیذ پھل چھ ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصہ ہے۔یہ میٹھے پھلوں میں سے ایک ہے ۔لذت اور افادیت کے لحاظ سے اس کی متعدد اقسام ہیں ۔کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں ۔موسم سرما میں نزلہ ، زکام،فلو،ٹھنڈ ، جوڑوں کے درد اورالرجی میں کھجور کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔اس سے متعدد لذیذ پکوان بنائے جاتے ہیں۔کھجور سے بنائے جانے والے چند پکوانوں کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

کھجور اور اخروٹ کا کیک

اجزاء۔

خمیر مکس آٹا۔ اڑھائی کپ

گرم مصالحہ۔ 2چائے کے چمچ

کھجوریں ۔پونا کپ کتری ہوئی

اخروٹ ۔آدھا کپ کترے ہوئے

آئل۔ 4کھانے کے چمچ

شکر/گڑ۔ آدھا کپ

سکمڈ ملک ۔ایک چوتھائی کپ

اخروٹ ۔سجانے کیلئے

ترکیب۔

1۔اوون کوF ْ350 پر گرم کریں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگاکر تیار کر لیں ۔

2۔آٹے میں مصالحہ مکس کر کے چھلنی میں چھان لیں اب اس میں کھجوریں اور اخروٹ مکس کر دیں ۔

3۔آٹے کے آمیزے میں تیل ،گڑاور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔اس طرح سارے اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں گے۔اس آمیزے کو چمچ کی مدد سے ڈبل روٹی کے ٹن میں بھرتے جائیں چمچ کی مدد سے آمیزے کی سطح ہموار کر لیں اور اوپر سے اخروٹ چھڑک کر دبا دیں۔

4۔کیک کو تقریباََ 40۔45منٹ بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں تیز چاقو یا ڈبل روٹی کے سلائس بنا نے والی چھری سے سلائس بنا کر پیش کریں۔

کھجور کی پڈنگ

اجزاء۔

کھجور خشک۔ دو پیالی

دودھ ۔چار پیالی

چینی۔ 4/3پیالی

مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ

کیک کے ٹکڑے۔ دو پیالی

نمک ۔چائے کا چوتھائی چمچ

انڈے ۔تین عدد

کارن فلور۔ کھانے کا ایک چمچ

ونیلا ایسنس ۔کھانے کا آدھا چمچ

ترکیب۔

خشک کھجوریں رات کو دو پیالی پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کو ان کی گٹھلیاں نکال لیجئے اور ان کے ٹکڑے کر کے انہیں پڈنگ کے سانچے میں رکھیے۔کیک کے ٹکڑوں کو آدھے گھنٹے کے لئے دودھ میں بھگو دیجئے۔چینی ، مکھن، نمک اور انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیجئے پھر اسے کیک اور دودھ کے آمیزے میں شامل کر کے اور اچھی طرح پھینٹ کر کھجوروں کے اوپر ڈال دیجئے اور سانچے کا منہ بند کر دیجئے۔ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں اتناپانی ڈالیے کہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کاڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔20منٹ تک پکانے کے بعد سانچے کا منہ ذرا ساکھول کر سلائی یا تنکاڈال کر دیکھیں۔تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے ورنہ مزید پکائیے۔جب جم جائے ، تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہونے دیجئے۔کارن فلور1پیالی میں حل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر پڈنگ کے اوپر ڈال دیجئے۔ ٹھنڈی ہونے پر پیش کریں۔

کھجور اور دال کا پلاؤ

اجزاء۔

چاول۔ ایک کلو

مسور کی دال (دھلی ہوئی)۔ ایک کپ

پیاز (چھوٹی )۔ ایک عدد

تازہ کھجور (گٹھلی نکال لیں)۔ 250 گرام

خشک خوبانیاں۔ 250 گرام

بادام ۔ایک کپ (چھلکا اترے ہوئے)

کشمش۔ ایک کپ

مکھن۔ ایک کپ

گرم پانی ۔ایک کپ

ترکیب۔

1۔نمک ملے پانی میں چاول ابال لیں۔

2۔ دال کو نمک ملا کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ گل جائے مگر بالکل نرم نہ ہو ۔

3۔ایک کپ مکھن کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پگھلا لیں بقایا کپ مکھن سوس پین میں گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔

4۔پیاز کارنگ بادامی ہو جائے تو اس میں کھجور یں، خوبانیاں، کشمش اور بادام کی گریاں ڈال کر بھونیں اور مکھن ملے پانی کا آدھا حصہ ایک اوون پروف بڑے پیالے میں ڈالیں۔

5۔ اوپر پکے ہوئے چاولوں کی ایک تہہ ڈال کر کھجوروں والے مرکب کی ایک تہہ لگائیں۔

6۔اس کے بعد دال کی ایک تہہ لگا کر دوبارہ چاول،کھجوریں اور آخر میں بقیہ مکھن ملے پانی کو اوپر چھڑک دیں اور ڈھکن بند کر کے تقریباً گھنٹے تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔

7۔ کھلے منہ کے دیگچے میں دم دے کرپھراسے ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

کھجور کی روٹی

اجزاء۔

میدہ ۔آدھ کلو

گھی۔ ایک پاؤ

دودھ۔ ایک کلو

گلاب۔ آدھ پاؤ

نمک۔ ڈیڑھ تولہ

کھجور۔ حسبِ پسند

ترکیب۔

سب سے پہلے میدہ کو آدھے گھی میں اچھی طرح مل لیں۔ پھر دودھ میںتھوڑا سا نمک ڈالیںاور گوندھ کر سخت کر لیں۔ اس آٹے کی روٹی کے دو پیڑوں میں عرقِ گلاب میں تر اور نرم کھجورکے ٹکڑےبھر دیں اور دونوں پیڑوں کوملا کر پکائیں اور گھی لگاتے جائیں۔ جب سرخ ہو جائیں تو دودھ اور پانی کا چھینٹا دے کر اتار لیں۔ اسی طرح تمام میوہ جات کی روٹی پکا ئی جاسکتی ہے جو کہ کھانے میں بے حد لذیذ اور کراری ہوتی ہے۔

ڈیٹ نٹ آئس کریم

اجزاء۔

مکھن یا مرجرین۔ دو ٹیبل سپون

ان فلیور جیلاٹین۔ 25اونس

کتری ہوئی کھجور یں۔ ایک کپ

پھینٹی ہوئی کریم۔ ایک کپ

کٹا ہوا اخروٹ۔1 کپ

شہد۔ کپ

ونیلاایسنس ۔ ٹی سپون

ترکیب۔

ایک چھوٹے پین میں مکھن یا مارجرین پگھلائیں۔ اخروٹ شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ اخروٹ گولڈن براؤن ہو جائیں۔ ٹھنڈا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ ایک درمیانے سائز کے سوس پین میں جیلاٹین دودھ پر چھڑکیں۔ چمچ ہلاتے ہوئے اسے نرم کر یں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر اسے ٹھنڈا کر یں۔ براؤن کیے ہوئے اخروٹ ، ونیلا اور پھینٹی ہوئی کریم ڈال دیں۔ آئس کریم کنستر میں انڈیل دیں اور آئس کریم میکر میں ڈال کر جما لیں۔

کھجور اور مالٹے کا سلاد

اجزاء۔

مالٹے۔ بڑے 2عدد

تازہ کھجوریں۔ 375گرام

سلاد کے پتے۔ 60گرام

ڈریسنگ کے لئے :

ہرا پیاز کترا ہوا۔ ایک عدد

زتیون کا تیل۔ 4کھانے کے چمچ

سرکہ۔ 2کھانے کے چمچ

پودینے کی پتیاں۔ ایک کھانے کا چمچ

مالٹے کا چھلکا ۔چند ٹکڑے

چینی۔ ایک چٹکی

نمک اور کالی مرچ ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

مالٹے کو چھلیں اور اس کے قتلے بنا لیں ۔ پھر کھجوروں کی گٹھلیاں نکال کر ان کو دودوحصوں میں تقسیم کر لیں ۔صاف پانی میں دھولیں ۔ اب ایک پیالے میں مالٹے کے قتلے ، کھجوریں اور سلاد کے پتے ڈال دیں۔ڈریسنگ بنانے کے لئے تما م اجزاء کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے سلاد کے اوپر ڈال کر کھائیں ۔گوشت ، چکن کے ہمراہ سلاد کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

کھجور کا حلوہ

اجزاء۔

کھجور ۔آدھا کلو

دودھ ا۔یک کلو

سبز الائچی۔ 8عدد

چینی ۔ایک پاؤ

دال چنا۔ ایک پاؤ

کیوڑہ ۔چھ چمچ

ترکیب۔

کھجور یں اچھی طرح دھو کران کی گٹھلیاں نکال دیں۔ دال چنابھی صاف کر کے دھو لیں۔ دودھ گرم کر یں اور دال چنا ڈال کر پکائیں۔ دال چنا گل جائے تو اتار کر باریک پیس لیں۔ کھجوروں کو بھی پیس کر ملا دیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور دال، کھجور کا آمیزہ ڈال کر بھونیں۔ 5منٹ بعد چینی ڈال دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو میوہ جات (بادام ، کشمش، پستہ ) اور کیوڑہ ڈال کر اتار لیں۔ 

تازہ ترین