• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا طیارہ بے قابو، رن وے سے اتر گیا



پنجگور ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بے قابو ہو کر رن وے سے اتر گیا، طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی سے پنجگور آنے والی پی آئی اےکی پروازپی کے 517 بے قابو ہو کر رن وے سے اتر کر کچی زمین پرپہنچ گیاجس سے جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔

خوش قسمتی سے جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے اتار کر ایئرپوٹ لاؤنج تک پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز رن وے سے آگے کچےمیں کھڑا کر دیا گیا جہاں ٹیکنیکل سمیت متعلقہ حکام اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین