کوئٹہ(پ ر)ڈی ای او کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کچھ غیر متعلقہ افراد (مرد /خواتین ) اپنے آپ کو محکمہ تعلیم سے جوڑ کر اساتذہ کے کوا ئف اکٹھا کرنے کیلئے گرلز اور بو ائز سکولوں میں داخل ہورہے ہیں اس ضمن میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص (مرد /خواتین) کی بغیر شناخت اورزیر دستخطی کے تحریری اجاز ت نامہ کے بغیر داخلہ پر پاپندی عائد کردی گئی ہے لہذا سکولوں کی انتظامیہ بغیر کسی شناخت کے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اپنے سکولوں کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دیں اور نہ ہی کسی استاد/اُستانی کے بارے میں کو ائف فراہم کریں۔