• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

( ڈمی) مریم نواز کا ”خبرناک“ میں اہم اعلان ، اعجاز عالم (ڈمیز) عشرت العباد، اور اسد عمر مہمان

کراچی (جنگ نیوز) پی ٹی آئی رہنما اعجاز عالم، (ڈمیز) عشرت العباد، مریم نواز اور اسد عمر اتوار کو جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں شریک ہوں گے۔ اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس لئے چھوڑی کہ میرے اکاؤنٹ سے بھی رقم نہ نکل آئے۔ شو کے دوران ( ڈمی) مریم نواز کی طرف سے اہم اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”ایرانی فلم ممبئی کی کچرا کنڈی میں، دو سے زیادہ بچوں پر بھی چالان، خاموشی کو خطرہ سمجھیں اور دھیمی آواز چیخ بھی بن سکتی ہے“ شامل ہیں۔ ٹریفک چالان کے ساتھ بیوی سے پٹائی اور وزیرخزانہ کی آہ گوئیاں بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین