• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں جاپان پر ایٹم بم حملوں سے متعلق نمائش کاانعقاد

برسلز(اے پی پی) بلجیم کے شہر ییپرس میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملوں کے حوالے سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ییپرس مغربی بلجیم کا وہ شہر ہے جہاں پہلی عالمی جنگ کے دوران وسیع پیمانے پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس شہر کے ہیروشیما کے ساتھ گہرے تعلقات رہے ہیں۔اس نمائش کا مقصد پہلی عالمی جنگ کے اختتام کو ایک صدی گزرنے کی مناسبت سے لوگوں کو جنگ کی ہولناک تباہیوں کے بارے میں بتانا ہے۔بلجیم میں جاپان کے سفیر ہاجیمے ہایاشی نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملہ ییپرس پر کیمیائی حملے کے 27 سال بعد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی یادوں کا باہمی تبادلہ ہونا چاہئیے۔
تازہ ترین