لاہور (خبر ایجنسیز) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشری بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، زیر علاج ذہنی معذور خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خیریت دریافت کی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ بشری بی بی اور ان کی قریبی دوست فرح خان نے فاؤنٹین ہاؤس میں مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ، انہوں نے ادارے کی انتظامیہ کو بہتری کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے، مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔