راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے جسٹس مرزا وقاص رئوف کو تبدیل کرکے انکی جگہ جسٹس مسعود عابد نقوی کو تعینات کردیا گیا ہے۔آج(پیر)سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چارسنگل اور دو ڈویژن بنچ کام کریں گے۔سول معاملات کیلئے جسٹس علی اکبر قریشی اور جسٹس مسعود عابد نقوی جبکہ فوجداری معاملات کیلئے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن کام کرے گا۔سنگل بنچ بھی انہی ججز پر مشتمل ہوں گے۔