• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر اسلام آباد طلب

پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اسلام آباد بلوا لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ویڈیو لیک ہونے کے سلسلے میں تینوں رہنماؤں سے پہلے ون ٹو ون ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے یہ اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حوالے سے تحفظات کو دور کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

تازہ ترین