وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جیل کا ہی خام مال ہے، چین جاکر معلوم ہوا کہ شہباز شریف نواز شریف سے دس قدم آگے ہے۔
اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف چینی کمپنیوں سے اپنے داماد کے ذریعے کمیشن لیتے رہے اور اب حکومت سے این آر او کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جھاڑو پھر جائے گی اور تمام کرپٹ سیاستداں سیاسی منظرنامے سے غائب ہوں گے۔