• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو بحیثیت ادارہ غیر جانبدار رہنا ، نظر بھی آنا چاہیے، ماہر قانون

کراچی(جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کا کہناتھا کہ گورنرپنجاب چوہدری سرور کی شکایت دوسرے حلقوں میں بھی ہےشکایات کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے ،جہانگیر ترین سے بھی ہمارا پہلے گلہ تھا کہوہ سب سے زیادہ ہمارے بندے توڑ چکے ہیں لیکن وہ بات حل ہوگئی،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ نیب کو بحیثیت ادارہ غیر جانبدار رہنا بلکہ نظر بھی آنا چاہیے ۔۔مسلم لیگ نون کی عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت سے جو بھی بات یا سوال کیا جائے یہ جواب دیتے ہیں آپ چور ہیں ان کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہے ، سابق نیب پراسیکیوٹر عرفان قادر اور معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی بھی شامل گفتگو تھے۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ بڑے لیڈر کا کام ہوتا ہے لیڈر بنانا وہ اس پراسیس میں ہیں یہ طریقہ کار ہے پروفائل بنانے کاتاکہ مستقبل میں وہ بہتر کام کرسکیں وزیراعظم کا کام ہے ٹیم کو بنانا۔ پشاور میٹرو بس کے حوالے سے نمائندہ جیو نیوز عادل پرویز کا کہنا ہے کہ چھبیس کلو میٹر کا کہا گیا تھا کہ یہ منصوبہ ہوگا اب یہ ساٹھ کلو میٹر سے بھی زیادہ کا ہوگیا ہے انجنیئرز کہتے ہیں بغیر تیاری کے کام ہو رہا ہے ۔
تازہ ترین