• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ‘ECLقانون میں ترمیم کا بل پیش‘حکومت کا اعتراض‘کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ میں پیپلز پارٹی نےای سی ایل کے قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کی حکومت نے مخالفت کردی‘ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا‘بل کے تحت حکومت کسی فرد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وجوہات بیان کریگی،متعلقہ شخص کو24گھنٹوںکے اندر آگاہ کرنا لازم ہوگا،نام شامل کرنے کیخلاف نظرثانی کی اپیل پر حکومت 15 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی‘ وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی نے ترمیمی بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا موجودہ طریقہ کار درست ہے ۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئر مین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ۔
تازہ ترین