• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، ڈاکٹر امجد

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ پاکستانی عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر پس رہے ہیں۔ جمہوریت کے دعویداروں نے عوام کو غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پرویز مشرف ان دنوں شدید بیمار ہیں، انھیں علاج کے لئے برطانیہ آنے کی اجازت دی جائے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کا والتھم سٹو لندن میں افضال صدیقی صدر اے پی ایم ایل اور سعید احمد بھٹی کی قیات میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دورِ حکومت میں پاکستان کو ہر شعبے میں ترقی دی۔ پاکستان کے گرین پاسپورٹ کی دنیا مں عزت بڑی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے جب حکومت سنبھالی تو ملکی رزمبادلہ کے ٓذخائر بہت کم تھے۔ پاکستانی بینک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا مگر پرویز مشرف نے آئی ایم ایف کے تعاون سے ملکی معیشت کو سہارا دیا۔ نائن الیون کے بعد بیرونی قرضے معاف اور ری شیڈول کرائے، یہاں تک کہ جب مشرف نے حکومت چھوڑی تو پاکستان کے بیرونی قرضے 32 بلین ڈالر رہ گئے تھے، لیکن پی پی اور نواز حکومتوں نے پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ قرضوں کی کثیر رقم پاکستان سے غائب ہے۔ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ڈاکٹر امجد صاحب نے کہا کہ مشرف دور میں شہباز شریف بیمار ہوئے تو حکومت کے ساتھ معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے، مشرف کی ہدایت پر شریف برادران کو پاسپورٹس جاری کئے گئے لیکن ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنے والے پرویز مشرف جو ان دنوں ہسپتال میں ہیں اور انکے علاج معالجہ کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ انھیں انسانیت کے ناطے علاج کے لئے برطانیہ آنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہے ہیں۔ جمہوریت کے دعویداروں نے عوام کو غربت کے سوا کچھ نہیں دیا انھوں نے بتایا کہ کنونشن سے پرویز مشرف نے بھی ٹیلی فونک خطاب کرنا تھا لیکن وہ کمر میں تکلیف کی وجہ سے خطاب نہ کر سکے۔ انھوں نے برطانیہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے پر صدر افضال صدیقی، جنرل سیکرٹری سعید احمد بھٹی، سیکرٹری اطلاعات محمد علی چوہان، صدر گریٹر لندن ثمینہ علی اور دیگر رہنمائوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید محسن نقوی اور سید شان عابدی نے انجام دیئے۔ کنونشن سے پاک مکہ حلال کے پروپرائٹر چوہدری اکرم گل، مرکزی نائب صدر چوہدری تبریز اعورہ، مرکزی نائب صدر نجمہ شاہین، اے پی ایم ایل یو اے ای کے صدر چوہدری شوکت، گریٹڑ لندن پریزیڈنٹ ثمینہ علی، لندن کے جنرل سیکرٹری مرزا فیصل بیگ، مرکزی نائب صدر سید ایان علی جعفری، جنرل سیکرٹری سعید احمد بھٹی نے بھی خطاب کیا، وقت کی قلت کے باعث انفارمیشن سیکرٹری محمد علی چوہان کو تقریر کا موقع نہ ملا۔ آخر میں ڈاکٹر امجد نے یو کے کے صدر افضال صدیقی، جنرل سیکرٹری سعید احمد بھٹی، گریٹر لندن کی صدر ثمینہ علی، سینئر نائب صدر چوہدری تبریز اعورہ اور انفارمیشن سیکرٹری کے علاوہ گریٹڑ لندن کی پوری ٹیم جس میں نسرین، حماد صدیقی، مرزا فیصل بیگ، راجہ ساہم، سید قاسم ہمدانی، ملک ثاقب، چوہدری خالد محمود اور جوائنٹ سیکرٹری عریبہ سلطان کو کامیاب پروگرام کرانے اور پارٹی میں پروگریسیو ماحول پیدا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین