• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا ، 27 اضلاع کیلئے1 ارب96کروڑ74لاکھ فنڈز جاری

پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ضلعی ترقیاتی فنڈز کی مد میں صوبے کے 27اضلاع کو دوسری سہ ماہی کے لئے ایک ارب96کروڑ74لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ضلع پشاور کو17کروڑ78لاکھ مردان کو دس کروڑ گیارہ لاکھ، نوشہرہ کو سات کروڑ48لاکھ، ایبٹ آبادکو6کروڑ64لاکھ، بنوں کو سات کروڑ33لاکھ، بٹ گرام کو پانچ کروڑ66لاکھ، بونیر کو سات کروڑ78لاکھ، چارسدہ کو آٹھ کروڑ38لاکھ، چترال کو چار کروڑ99لاکھ، ڈی آئی خان کو دس کروڑ پچیس لاکھ، دیر پائین کو سات کروڑ90لاکھ، دیر بالا کو آٹھ کروڑ، ہری پور کو پانچ کروڑ53لاکھ، ہنگو کو چار کروڑ95لاکھ، کرک کو چھ کروڑ99لاکھ، کوہاٹ کو چھ کروڑ80لاکھ، کوہستان اپر کو چار کروڑ، کوہستان لوئر کو دو کروڑ، کولائی پلاس کوہستان کو دو کروڑ76لاکھ، لکی مروت کو سات کروڑ33لاکھ، ملاکنڈ کو چار کروڑ36لاکھ، مانسہرہ کو آٹھ کروڑ74لاکھ، صوابی کو آٹھ کروڑ، شانگلہ کو آٹھ کروڑ، سوات کو بارہ کروڑ، ٹانک کو چھ کروڑ35لاکھ جبکہ ضلع تورغر کو پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین