• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوئٹہ میں اسکواش کے عالمی ایونٹ، غیر ملکی کھلاڑی خوشی سے سرشار

عالمی نمبر22 ہانگ کانگ کے لیو آئو نے او جی ڈی سی ایل بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ جیت لی۔ فائنل میں عالمی نمبر 39 ملائشیا کے نافزوان عدنان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کے اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی لیگ کے مینٹور سابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی زرک خان تھے جنہیں خصوصی طور پر امریکا سے بلایا گیا تھا۔ لیگ میں آٹھ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ غیرملکی کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز، میکسیکو کے سیسر سالاسار،ملائشیا کے نافزوان عدنان اور ہانگ کانگ کے لیو آئو جبکہ پاکستان کے زرک جہاں خان، عبدالماک، فرحان محبوب اور احسان ایاز نے حصہ لیا۔ غیرملکی اور قومی کھلاڑیوں کو مختلف صوبوں کے لباس پہنائے گئے اور پاکستان کی ثقافت کا بہترین مظہر پیش کیا گیا۔ غیرملکی کھلاڑی بھی اس موقع پر خوشی سے سرشار تھے ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال تھے، ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر فرقان، صوبائی وزیر عمر جمالی اور دیگر عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ ۔ انہوں نے فاتح کھلاڑی کو خوبصورت ٹرافی اور 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی اس کے علاوہ رنر اپ نافزوان عدنان، لیگ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو انعامی رقم پیش کی۔ لیگ کے فاتح کھلاڑی لیو اے یو نے لیگ کے انعقاد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے یہاں کھیل کر اور لیگ جیت کر اس سے بھی زیادہ خوش ہوں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے،ایونٹ کے انعقاد میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم،بلوچستان اسکواش ایسو ی ایشن کے سیکرٹری محمد ارشد، بلوچستان خواتین یونیورسٹی کی وی سی رخسانہ جبیں، احمد فاروق، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اقبال اورمحمد عمر نے جس تندہی اور لگن سے ایونٹ کو آرگنائزر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا وہ بلوچستان کی تاریخ میں یادگار رہے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین