وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے اپنے دفتر میں ملاقات کی،جس میں عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کیس کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید بتایاکہ پاکستانی قونصلیٹ جنرل، عافیہ صدیقی کی صحت انسانی و قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ’کونسلر وزٹس‘ کا اہتمام کرے گا-
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے شاہ محمود قریشی کے گذشتہ دور اقتدار میں کی جانے والی ذاتی کوششوں کو بھی سراہا، جن کے نتیجے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے دونوں بچوں کی امریکہ سے پاکستان منتقلی ممکن ہوئی تھی۔