• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام این ٹی ایس پاس امیدواروں کو ملازمتیں دی جائیں،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سرور بازئی سلیم قریشی نسیم الرحمن میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمرفاروق کاکڑ ایڈووکیٹ چچابشیرلیاقت درانی منظور سرپرہ کلیم اللہ غفار بادینی ظہور کرد جاویداحمدشریف کرد طارق محمود برات خان محمداکبر محمدیوسف محمدنسیم بہلول خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں این ٹی ایس پاس شدہ امیدواروں کو ملازمتیں دی جائیں بیان میں افسوس کااظہار کیاگیا ہے کہ آئے روز نوجوان روزگار کے حصول کیلئے این ٹی ایس پاس امیدواران مختلف محکموں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر لگائے گئے ملازمین کا روڈ پر احتجاج حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہوتا ہے یہ بھی نہیں کہ اس حکومت کے وقت میں ہورہاہے یہ مشکلات ہر دورحکومت میں رہی ہیں وزیراعلیٰ جوکہ شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ ایماندار بھی ہیں مسئلے کے حل پر توجہ دیں۔
تازہ ترین