اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف لاہور اور سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواستیں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں یکجا کر دی گئیں۔عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لئے ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر نادرا کی جانب سے افنان کریم کنڈی نے موقف اختیارکیاکہ چیئرمین نادراسے متعلق کہاگیاکہ انہیں الیکشن میں دھاندلی کیلئے لگایاگیاہے اور انہیں آسان ٹارگٹ سمجھ کر ہٹ کیا جاتا ہے۔