کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے صدر کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر تورناصر سے ائیر پورٹ روڈ عالمو چوک‘ گورہ قبرستان‘ کوئلہ پھاٹک‘ زرغون روڈ‘ بلوچستان اسمبلی سے بے نظیر پل سمیت تمام علاقوں کو ٹریفک کیلئے بندش غیر اعلانیہ اور دکانوں کو بند کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ وی آئی پی شخصیات کے اوقات میں کوئٹہ کے باسیوں کی زندگی سولی پر چڑھانے کے مترادف ہے انتظامی ادارے تمام سڑکوں کو بلاک بند آمدورفت پر پابندی جیسی صورتحال سے ٹریفک جام نصف دن رش میں گزر جانے مریضوں بچوں‘ بوڑھے‘ خواتین عوام کو شدید پریشانیوں سے عوام اذیت میں مبتلا ہو کر مریضوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑتاہے گزشتہ رات بھی شدید ٹریفک جام نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا تھا اور بعض مریضوں کو اسٹریچر پر ہسپتال پیدل پہنچانا پڑا اور بدھ کے روز بھی صدر پاکستان جنہوں نے کسی بھی شہر علاقہ کے دورے کے دوران وی آئی پی پروٹوکول لینے سے انکار کے باوجود پشین پشتون بیلٹ سے آنے والی مسافر گاڑیوں‘ بسوں سمیت ہر قسم کی ٹریفک کیلئے تور ناصر سے دس کلومیٹر شہر سے دور بند کردیا گیا۔