• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے بڑے دعوے کئے، نتیجہ اب تک صفر، اسمبلی کا رخ بھی نہیں کیا، بلاول

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کردار کشی کے سوا حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ، عمران خان نے بڑے دعوے کئے، نتیجہ اب تک صفر، اسمبلی کا رخ بھی نہیں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی، تنظیمی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی پی چیئرمین نے حسن مرتضیٰ کو عوامی ایشوز کو اسمبلی فلور پر بھرپور انداز سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کو سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ڈلیور نہ کرنے کی وجہ سے عوام معاشی بوجھ تلے دب گئے ہیں۔
تازہ ترین