اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں 2گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر مزید 2گواہوں کو طلب کیا گیا ہے ۔ بدھ کو اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی تو شریک ملزم سابق صدرنیشنل بنک سعیداحمد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حاجی سلیم اخترسمیت 2گواہوں کے بیان قلمبندکئے گئے ۔ سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ استغاثہ کے گواہ طارق جاویدمیرے موکل سے متعلق نہیں ہے۔