• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد36 کروڑ پنجاب حکومت کو منتقل

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل کردیئے گئے،عدالتی حکم پرسابق وزیر خزانہ کی گلبرگ میں پراپرٹی پہلے ہی پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔نیب نے پاناما کیس کی روشنی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سے متعلق طلب کیے جانے پر مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو نہ صرف اشتہاری قراردیا بلکہ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین