• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادیزی کے عوام لوڈشیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج

پشاور (خبرنگار ) پشاورکے مضافاتی علاقہ ادیزئی میں بجلی کی ناروا اور غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ عوام سراپااحتجاج بن گئے ۔علاقہ عوام کے مطابق ادیزئی، بڈھ بیر،متنی اور ملحقہ علاقوں میں 18گھنٹوں سے بھی زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھر وں ،مسجدوں اور دیگرمقامات پر پانی ناپید ہو گیا ہے دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے علاقے میں کاروبار زندگی معطل ہوکررہ گیاہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق وہ باقاعدگی سے بجلی بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن ایک جانب بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب واپڈانے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے علاقہ مکینوں نے کہاکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث انکے صبر کا پیمانہ لبریزہوچکاہے اوراگرفوری طورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیاتووہ احتجاجاًسڑکوں پرنکلنے پرمجبورہونگے۔
تازہ ترین