• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’دپیکا رنویر‘ کی شادی پر بالی ووڈ نے کیا کہا؟


بالی ووڈ کے باجی رائو اور اُن کی مستانی اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، گزشتہ روز ان کی شادی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جس کے بعد سے بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمنائوں اور مبارک بادکا سلسلہ جاری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on


جیسا کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دیپ ویر کی شادی دو طرح سےدو الگ الگ دن ہوگی بلکل ویسی ہی ان کی شادی انجام پائی، 14 نومبر کو ان کی شادی کونکنی رواج کے مطابق ہوئی اور15 نومبر کو یہ جوڑا سندھی رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہدایت کار کرن جوہر نے دپیکا اور رنویر کی شادی کی دو تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں انہیں ہمیشہ محبت سے اور خوش رہنے کی دعا دی اور کہا کہ یہ دونوں تصاویر محبت سے بھری ہوئی ہیں، اور ان سمیت تمام غیر شادی شدہ افراد کےلیے یہ ’ہائے‘ والا احساس ہے۔


ایک اور ٹوئٹ میں ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے دپیکا رنویرکی جوڑی کو سب سے خوبصورت جوڑی قراردیتے ہوئے دونوں کی نظر اتارنے کا مشورہ دیا اور دونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعائیں دیں۔


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرمانے بھی جوڑے کو ڈھیروں خوشیوں اور نئے خوبصورت سفر کی مبارک باد دی اور شادی شدہ افراد کے کلب میں شامل ہونے پر انہیں خوش آمید کہا۔


بالی ووڈ کی ڈانس کوئین مادھوری ڈکشٹ نے بھی ٹوئٹر پر شادی شدہ جوڑے کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعادیتے ہوئے کہا آپ کی زندگی کا نیا باب شروع ہوگیا ہے۔


رنویر سنگھ کے قریبی دوست اور فلم غنڈے کے اداکار ارجن کپور نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر دونوں کی تصویر جاری کی اور لکھا کہ ’جشن عشقہ‘


بالی ووڈ اداکارہ بیپاشا باسوکی جانب سے بھی دونوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خوبصورت جوڑے کو دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی، اس کے علاوہ دونوں کو ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا بھی دی۔


دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اداکارہ کرشمہ کپور اور راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں رنویر اور دپیکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



اداکار سدھارتھ ملہوترا، نیہا دھوپیا، کپل شرما، راکھی ساونت سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے بھی نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے مبارک باد کے پیغامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے دپیکا اور رنویر نومبر 2012ء میں سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم’رام لیلہ‘کے بعد ایک دوسرے کے قریب آئےتھے ، جس کے بعدانہوں نے 2013 میں فیصلہ کیا تھا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے روز ہی شادی کریں گے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھارت واپسی پر دو الگ الگ استقبالیہ دیں گے، ایک ممبئی جبکہ دوسرا دپیکا کے آبائی علاقے بنگلورو میں ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین