لاہور(خصوصی رپورٹر)لودھراں، چشتیاں اور اوکاڑہ میں کم قیمت گھر تعمیر کرنے کے لیے رپورٹس طلب، فیصل آباد میں جاری پائلٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اب تک 50000 سے زائددرخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ضلعی سطح کے بعد حکومت تحصیل کی سطح پر بھی ہاؤسنگ سکیم بنانے پر غور و خوض کر رہی ہے تا کہ دیہی اور چھوٹے علاقوں کے لوگوں کو اپنے گھر بار اور ذریعہ معاش کے نزدیک ترین سستی رہائش مہیا کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے گزشتہ روز اربن یونٹ میں پھاٹا (پی ایچ اے ٹی اے) اور اربن یونٹ کے ماہرین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔