• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلچے،نان اور پراٹھے پنجاب کی مرغوب غذا سمجھے جاتے ہیں۔صبح ناشتے میںمزے مزے کے نان،کلچے اور پراٹھےبنائے جاتے ہیں۔ جن میں چیز چکن پراٹھا،نان پراٹھا،کھویا پراٹھا اورچاکلیٹ نان زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ مختلف نان اور پراٹھے گھرمیں بنانے کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

پراٹھا نان

اجزاء۔

قیمہ ۔دو سو پچاس گرام

پیاز۔ ایک عدد (باریک کٹا ہوا)

انڈہ۔ایک عدد

ہری مرچ ۔چار عدد (باریک کٹی ہوئی)

لہسن پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ضرورت

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

دھنیا ۔حسب ضرورت (کٹا ہوا)

پزا ڈو۔ دو عدد نان کے لئے

تیل۔ حسب ضرورت

ترکیب۔

قیمہ میں لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پیاز ڈال کر مکس کرلیں۔

اب گوندھی ہوئی ڈو کے پیڑے بنا لیں اور رول کرکے روٹی کی طرح بیل لیں۔

اب بیلی ہوئی روٹی پر برش کی مددسے انڈہ لگائیں اور پھر اوپر قیمے والا مکسچر ڈال دیں۔

پھر دوسری بیلی ہوئی روٹی اس کے اوپر رکھ دیں اور کناروں کو بند کردیں۔

اب باقی ڈو کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔

پھر اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

میوہ نان

اجزاء۔

میدہ ۔تین کپ

انڈے ۔دو عدد

خمیر۔ دو چائے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

چینی ۔چار کھانے کے چمچ

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

تیل ۔آدھا کپ

دودھ ۔دو کپ

خشک میوہ جات ۔حسب ِضرورت

ترکیب۔

ایک پیالے میں میدہ، انڈے، خمیر، بیکنگ پاؤدر، چینی، نمک اور تیل شامل کرکے گوندھ لیں۔

پھر آہستہ آہستہ دودھ شامل کرتے جائیں اور ڈو گوندھ لیں۔

ڈو کو ڈھانپ کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

اب ڈو کے چھوٹے نان بیل کر برش کی مدد سے تیل لگائیں اور خشک میوہ جات چھڑک دیں۔

پھر اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

عریبک پراٹھا

اجزاء۔

ڈو کے لئے:

میدہ۔ ڈیڑھ کپ

آٹا ۔آدھا کپ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

چینی ۔ایک چائے کا چمچ

تیل۔تلنے کے لیے

فلنگ کے لئے:

قیمہ ۔آدھا کلو

پیاز ۔ایک کپ (کٹی ہوئی)

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک ۔حسب ِضرورت

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ ۔چار عدد (کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)

پودینہ۔ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)

ہری پیاز۔ آدھا کپ (کٹی ہوئی)

ٹماٹر ۔ایک عدد (کٹا ہوا)

انڈے ۔دو سے تین عدد

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

قیمے کو پیاز، پسی لال مرچ، نمک اور ادرک لہسن کےپیسٹ کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ پانی بالکل خشک ہو جائے۔

اب اس میں ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا، ہری پیاز اور ٹماٹر شامل کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

ڈو کے لیے: میدہ، آٹا، نمک اور چینی کو ملا کر گوندھیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر پلیٹ کے برابر رول کر لیں۔

پھر اس پر تیل لگاکر میدہ چھڑکیں اور دوبارہ کاٹ کر پیڑا بنائیں۔

اب اسے ڈنر پلیٹ کے سائز جتنا بیل لیں اور اس پر تیار فلنگ ڈال کر گرم مصالحہ اور پھینٹا ہوا انڈہ اوپر سے ڈال کر دوسری بیلی ہوئی روٹی سے کور کر لیں۔

پھر اسے چوکور بیل کر شیلو فرائی کر لیں۔

کھوئے کے پراٹھے

اجزاء۔

ڈو کے لئے:

میدہ ۔دو کپ

نمک ۔ایک چٹکی

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

پانی ۔حسبِ ضرورت

:فلنگ کے لئے

کھویا۔ ایک سو پچیس گرام

چینی ۔دو کھانے کے چمچ

خشک میوہ ۔ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)

کھوپرا۔ ایک کھانے کا چمچ (کدوکش کیا ہوا)

تیل ۔تلنے کے لیے

ترکیب۔

ڈو کے لیے:ایک پیالے میں میدہ، نمک، تیل اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گوندھ لیں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

فلنگ کے لیے: ایک پیالے میں کھویا، چینی، خشک میوہ اور کھوپرا ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

پھر ڈو کے دو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور اُن کے درمیان میں فلنگ بھر کر اوپر سے بیل لیں۔

اب انھیں توے پر فرائی کرکے سرو کریں۔

کاکوری پراٹھا کوکونٹ چٹنی کے ساتھ

اجزاء۔

:پراٹھا کے لئے

چاول کا آٹا۔ دو کپ

پیاز ۔ایک تہائی کپ

زیرہ ۔آدھا کپ

ہرا دھنیا ۔آدھا کپ (کٹاہوا)

ہری مرچ۔ چار عدد (کٹی ہوئی)

مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ

کریم۔ ایک کھانے کا چمچ

گُڑ ۔ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

تیل۔ حسبِ ضرورت

کوکونٹ چٹنی کےلئے:

کوکونٹ ۔ایک کپ (کش کیا ہوا)

ہری مرچ ۔چار عدد

کری پتہ ۔تین سے چار عدد

سرخ مرچ ۔ثابت دو عدد

میتھی دانہ ۔ایک چائے کا چمچ

اِملی پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

ہینگ ۔چٹکی بھر

تیل ۔حسبِ ضرورت

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

کوکونٹ چٹنی کےلئے:

کوکونٹ، ہری مرچ، املی پیسٹ اور نمک میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔

تیل گرم کرکے میتھی دانہ، کری پتہ، سرخ مرچ اور ہینگ کڑکڑائیں اور چٹنی پر ڈال کر ڈھک دیں۔

چٹنی تیار ہے۔

پراٹھا کے لئے:

چاول کا آٹا ایک فلیٹ پلیٹ پر پھیلا کر گُڑ، نمک، ہرا دھنیا، زیرہ، ہری مرچ اور پیاز ڈالیں۔

کریم اور مکھن گرم کرکے آٹے میں اچھی طرح مکس کریں۔

پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر گوندھ لیں اور ڈھک کر تیس منٹ کےلئے رکھ دیں۔

اب اس کے پیڑے بناکر بیل لیں اور توے پر تیل ڈال کر پراٹھا فرائی کرلیں۔

تیار ہونے پر کوکونٹ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

تِل والے نان

اجزاء۔

نیم گرم پانی۔ ایک چوتھائی کپ

خمیر ۔ایک چائے کا چمچ

چینی ۔ایک چائے کا چمچ

میدہ ۔دو کپ

نمک ۔حسب ِذائقہ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

دہی ۔دو کھانے کے چمچ

تِل ۔حسب ِضرورت

ترکیب۔

نیم گرم پانی میں خمیر اور چینی مکس کرکے کچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔

میدے میں نمک ، تیل، بیکنگ پاؤڈر، دہی اور خمیر والا مکسچر شامل کرکے گوندھ لیں اور اسے آدھا گھنٹہ کیلئے رکھ دیں۔

بیلنے کی مدد سے اسے روٹی کی شکل میں بیل لیں اور نان پر ہاتھ کے پپوٹوں کی مدد سے نشان لگا کے اوپر تِل چھڑک دیں۔

180ڈگری پر پری ہیٹ اوون میں دس سے پندرہ منٹ بیک کریں۔

انار دانہ کلچہ

اجزاء۔

سفید آٹا۔ آدھا کلو

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

خمیر ۔ایک کھانے کا چمچ

تیل ۔آدھا کپ

کھانے کا سوڈا۔ ایک چٹکی

دودھ ۔حسبِ ضرورت

آلو ۔دو عدد ﴿اُبلے ہوئے

انار دانہ۔ چار کھانے کے چمچ ﴿پسا ہوا

پیاز ۔ایک عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

ہری مرچ ۔چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا ۔ایک کپ ﴿باریک کٹا ہوا

پودینہ۔ ایک کپ ﴿باریک کٹا ہوا

زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ۔ دو چائے کے چمچ ﴿کُٹی ہوئی

ترکیب۔

سفید آٹے میں نمک، خمیر، گھی اور کھانے کا سوڈا ملاکر دودھ سے نرم آٹا گوندھیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب ایک برتن میں اُبلے آلو، پسا ہوا انار دانہ، کٹی پیاز، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، پودینہ، زیرہ، نمک اور کُٹی لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔ پھر گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے کلچے بناکر اُن پر تیار کیا ہوا مصالحہ لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد اسے پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ بیک کرلیں۔ مزے دار انار دانہ کلچہ تیار ہے۔

کیسری کلچہ

اجزاء۔

میدہ۔دو کپ

دہی۔دو سے تین کھانے کے چمچ

نمک۔حسب ذائقہ

چینی۔ایک چائے کا چمچ

انسٹنٹ ایسٹ۔ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا

تیل۔حسبِ ضرورت

زعفران۔ آدھا چائے کا چمچ

تیل۔فرائی کرنے کے لیے

ترکیب۔

ایک پیالے میں میدہ، پھینٹی ہوئی دہی، حسب ذائقہ نمک، چینی، انسٹنٹ ایسٹ، تیل اور زعفران ڈال کر ڈو بنا لیں۔

پھر اس میں تھوڑا تھوڑا نیم گرم پانی ڈال کر نرم آٹا گوندھ لیں اور اس آٹے کو ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

اب آٹے کو ہاتھ سے لمبائی میں بیل لیں۔

پھر اسے برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنائیں۔

اب ہاتھ سے ان پیڑوں کے کلچے بنا لیں اور ایک منٹ کے لیے ڈیپ فرائی کر لیں۔

تازہ ترین