• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دادو میں گرلز اسکول، بدین میں ویکسین کی عدم دستیابی پر نوٹس ‘

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے دادو میں لڑکیوں کے اسکول میں بنیادی سہولیات نہ ہونے اور کتے کے کاٹنے پر بدین کے اسپتالوں میں جان بچانے والی ویکسین کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے دادو میں لڑکیوں کے اسکول میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کا نوٹس مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر لیا۔

انہوں نے سیکریٹری تعلیم اور دادو کے متعلقہ افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بتایا جائے لڑکیوں کے اسکول میں بنیادی سہولیات کیوں دستیاب نہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کتے کے کاٹنے پر بدین کے اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کا نوٹس بھی لے لیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تازہ ترین