چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار آج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔
گلگلت بلتستان کے وزیر کی عملے سے کی گئی بدتمیزی اور اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس سمیت کئی کیسز کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔
سائلین کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی ہے، نجی ایئر لائن کے ملازمین بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں۔
ا موقع پر نجی ایئرلائن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔