• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگنی کی انگوٹھی یا منہ دکھائی کی؟

بالی ووڈ سپر اسٹارز دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ روایتی رسم و رواج کے مطابق 14 اور 15 نومبر کوشادی کے بندھن میں بندھ گئے، لیکن اب بھی بھارتی میڈیا پر ان کی شادی کے چرچے جاری ہیں۔

ڈمپل گرل دپیکا کے شادی کے جوڑے، زیوارت سے لے کر ہر ایک چیز پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، اور اب باری ہے شادی کی تصاویر میں نظر آنے والی دپیکا کے ہاتھ میں موجود قیمتی انگوٹھی کی، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی رنویر نے اپنی دلہن کو منہ دکھائی کے طور پر دی ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ دپیکا کی منگنی کی انگوٹھی ہے۔

View this post on Instagram

Their wedding rings ️

A post shared by #DeepVeer ️ (@live.love.deepika) on


بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈریم گرل کے ہاتھ میں موجود قیمتی انگوٹھی منہ دکھائی پر نہیں بلکہ شادی سے دو روز قبل اٹلی میں ہی ان کی منگنی کی رسم کی گئی تھی اس موقع پر رنویر نے اُنہیں پہنائی تھی۔ اس مہنگی اورخوبصورت ترین انگوٹھی میں ہیرا جڑا ہےجس کی قیمت ڈیرھ کروڑ سے دو کروڑ سات لاکھ کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

بالی ووڈ کے باجی رائو اور مستانی کی شادی کی تصاویر میں دپیکا کے ہاتھ میں رنویر کی جانب سے دی جانے والی انگوٹھی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر انگوٹھی کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ دپیکا کی منگنی کی انگوٹھی شادی کی انگوٹھی سے زیادہ قیمتی ہے تو کسی نے کہا کہ دپیکا کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی سورج سے زیادہ چمک رہی ہے۔


دوسری جانب بالی ووڈ ہدایت کارہ فرح خان کی جانب سے جوڑے کو دیے گئےانوکھے تحفے کا چرچہ بھی بھارتی میڈیا پر خوب زور و شور سے کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین