• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا لکنت میں مبتلا شہری کو اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی پر تعینات نہ کرنے پر از خود نوٹس

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے لکنت میں مبتلا شہری کو اسسٹنٹ کمشنر کی آسامی پر تعینات نہ کرنے کیخلاف از خود نوٹس لے لیا۔ عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو 29 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ڈاکٹر سید زبیر حبیب گیلانی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے مؤکل نے 2011ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا لیکن حتمی انٹرویو میں رک رک کر بولنے کی معذوری کے باعث فیل کر دیا گیا، 2017ء میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی کیلئے تحریری امتحان پاس کیا لیکن پھر معذوری کی بنیاد پر فیل کر دیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر کی مخصوص کوٹہ کی اسامیاں خالی چھوڑ دی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی پی ایس سی کو فیل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا حکم دیا جائے اور 2017ء کی اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی پر مخصوص کوٹہ پر بھرتی کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین