• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسن عسکری ؒ کے یوم شہادت پرملک بھرمیں مجالس، ماتمی جلوس

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت ملک بھر میں حضرت امام حسن عسکریؒ کے یوم شہادت کے سلسلے میں قدیمی امام بارگاہوں میں مجالس عزا ہو ئیں اور تابوت، علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے، عزاداروں نے ماتمداری کی اور زنجیر زنی بھی کی جبکہ ملتان کے علاقہ النگ پاک گیٹ میں قدیمی مرکزی امام بارگاہ ناصر آباد جھک میں صبح سات بجے مجلس عزا ہو ئی اورخاموش ماتمی جلوس دن ایک بجے برآمد کیا گیا جو مقررہ راستوں پاک گیٹ، حرم گیٹ،بوہڑ گیٹ شاہین مارکیٹ سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ شاہ گردیز میں اختتام پذیر ہو ا دریں اثناء ماتمی جلوس شاہین مارکیٹ بوہڑ گیٹ میں سہ پہر تین بجے قیام کیااور مجلس عزا کے بعد عزاداروں نے زنجیر زنی کی جبکہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے علاوہ ازیں باب علی الحسین مارکیٹ حسین آگاہی میں قدیمی تاریخی مجلس عزا میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے اضلاع لیہ، کوٹ ادو، خان گڑھ ، کبیروالہ کے علاوہ دیگر مقامات سے ماتمی سنگتوں نے شرکت کی جبکہ امام بارگاہ پیر سید کوڑے شاہ کے ماتمی سنگت کے بانی سید رضا اشتر، امام بارگاہ لعل شاہ کے سید حسن رضا مشہدی نے نوحہ خوانی کی ، اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ انجمن تنویر العزاءملتان کے زیراہتمامایام عزاء کی آخری مجلس عزاء سے جھک محلہ اور شاہین مارکیٹ چوک پرخطاب کرتے ہوئےعلامہ عون محمدنقوی نے کہا کہ ہمیں آپس میں صرف محبت رسولؐ کی بنیاد پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر دین اسلام کی ترویج کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پراظہر عابدی ، محمد عباس حیدری نے بھی خطاب کیا۔شباب حیدر عابدی ، محمد علی رضوی ، سیدین نقوی ،احمد حسن صدیقی، اخلاق حیدر صدیقی و دیگر شبیہ ذوالجناح ، علم عباس اور چُپ تعزیہ کے ہمراہ ماتمی جلوس میں موجود تھے۔ اس آخری ایام عزاء کے جلوس کے اختتام پرایام غم ختم ہوگئے، آج اتوارسے میلادالنبی ؐکی تقریبات کا آغاز ہو جائیگا۔
تازہ ترین