• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اس وقت انصاف کے شدید بحران میں مبتلا ہے، ارمغان سبحانی

عام انتخابات میں سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کو بھاری اکثریت سے شکست دینے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی نے کہا کہ پاکستان اس وقت انصاف کے شدید بحران میں مبتلا ہے دعا ہے کہ پاکستان میں امن اور حقیقی انصاف کا بول بالا ہو ۔

سعودی عرب میں جنگ سےسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ آگہی رکھنے والے جانتے ہیں کہ کس غلطی کی سزا کس طرح اور کس کو دی جارہی ہے لیکن ہمیں شکایت کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے لیکن ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان میں امن اور انصاف کا بول بالا کرے اور ذاتی بغض اور عناء سے ہٹ کر حقیقی انصاف کے تقااضے پورے کے جائیں ،ارمغان سبحانی نے کہا اب وہ وقت دور نہیں کہ جب عوام کو بھی احساس ہونے لگے گا یہ انصاف نہیں بلکہ یکطرفہ احتساب ہے جس کو حکومت اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔

تازہ ترین