• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی، اے جے کے ن لیگ

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی شوکت، راجہ مروت علی، راجہ ونیس اختر علی خان ایڈووکیٹ، راجہ شاہد ظفر علی، راجہ وحید اصغر علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا بھارت سے دوستی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مسئلہ کشمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھٹو مرحوم کی طرح جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے۔ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا کچا چٹھا کھول کر بھارتی سامراج کو بے نقاب کیا ہے جس پر ہم ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کا جرأت مندانہ خطاب و موقف کشمیری و پاکستانی عوام کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔ رہنمائوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ یورپ کا خیرمقدم کیا۔
تازہ ترین