• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندوں کو اپنا ایجنڈا عام نہ کرنےدیاجائے،جرمن چانسلر

برلن(این این آئی )جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنی تارکین وطن دوست پالیسیوں کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت سے تارکین وطن جرمنی آ چکے ہیں اور دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں، جو خود سے مختلف نظر آنے والے لوگوں کے خلاف کھلے تعصبات رکھتے ہیں۔ ان دونوں گروہوں میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کیمنٹس شہر کے باسیوں سے اپیل کی کہ انتہا پسندوں کو اجازت نہ دی جائے کہ وہ اپنے ایجنڈے کو عام کریں۔ مرکل کا کہنا تھا کہ کیمنٹس میں ایسے لوگ زیادہ تعداد میں ہیں، جو تشدد کو مسترد کرتے ہیں۔مرکل نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شاید یہ پریشانی لاحق ہے کہ بہت سے تارکین وطن جرمنی آ چکے ہیں اور دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں جو خود سے مختلف نظر آنے والے لوگوں کے خلاف کھلے تعصبات رکھتے ہیں۔ جرمن چانسلر کا اصرار تھا کہ ان دونوں گروہوں میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔دوسری طرف کمینٹس شہر میں مرکل کی آمد پر مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تازہ ترین