• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کو اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کرنی چاہئے، ترجمان زرداری

کراچی(جنگ نیوز) سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100دن 100جھوٹ پر مبنی ہیں، فواد چوہدری اپنے لیڈر کی فکر کریں، آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے بلاول بھٹو زرداری کیخلاف علیم خان کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے قبضہ مافیا وزیر چندا چور علیمہ خان کی چوری پر پردہ نہیں ڈال سکتے،خیرات کا پیسہ چوری کرکے دبئی لے جانیوالی علیمہ خانم پر چوری و منی لانڈرنگ کا مقدمہ کیوں نہیں بن سکتا ؟

تازہ ترین